مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے پاکستان میں اپنے سابق سفیر رچرڈ اولسن کو پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق رچرڈ اولسن پاکستان اور افغانستان کے لئے سابق نمائندہ خصوصی ڈین فیلڈ مین کی جگہ لیں گے اور 17 نومبر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ امریکی وزارت خارجہ نے رچرڈ اولسن کو پاکستان اور افغانستان میں امریکہ کا خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان ڈین فیلڈ مین گزشتہ ماہ 18 ستمبر کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔ رچرڈ اولسن 2012 سے 2015 تک پاکستان میں امریکی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔
آپ کا تبصرہ